بجلی بلوں کیخلاف احتجاج

بجلی بلوں کیخلاف احتجاج میں شدت، روڈ بلاک، بل نذر آتش

ویب ڈیسک: بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کیخلاف ڈبگری گارڈنز میں ہونے والے احتجاج میں مشتعل عوام نے بل نذر آتش کر دیئے، ذرائع کے مطابق ڈبگری گارڈنز میں ہونے والے اس احتجاج میں سابق نگران مشیر مہر الہی نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اس احتجاج کے دوران مشتعل عوام نے بجلی کے بلوں کو نذر آتش کیا اور روڈ بھی ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ مظاہرین کی جانب سے احتجاج کے دوران بجلی بلوں کو جمع نہ کرنے کا اعلان کیا گیا، مظاہرین نے کہا کہ بجلی کے بل جمع کریں گے نہ میٹر کاٹنے دینگے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کا حق خود ارادیت عالمی قوانین سے جڑا ہے، فیصل بن فرحان