پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا خدشہ

ویب ڈیسک: رواں ماہ سے ڈالر کی قدر میں اضافے سے شرح مبادلے میں 12 روپے کا فرق پڑا ہے اور اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ توقع ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) یکم ستمبر سے شروع ہونے والے مہینے میں آئندہ 15 دن کے لیے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 14.83 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہ ہوئیں تو اربوں ڈالرز قرضہ خطرے میں پڑ جائے گا جس سے عوام کو مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کی زندگیاں اجیرن ہوجائیں گی۔ وزارت توانائی کے ذرائع نے بتایا کہ اس وقت افراط زر کا تناسب 28 فیصد ہے تاہم نگران حکومت بجلی کے زائد بلوں پر ملک گیر شدید ردعمل اور احتجاج کے باعث دباؤ کا شکار ہے۔ یاد رہے کہ پٹرول کی قیمت پہلے ہی بہت زیادہ ہے جس سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے حساس تنصیبات پر حماس کا کامیاب وار