چترال چکن پاکس

چترال میں چکن پاکس بیماری پھوٹ پڑی، 30 طالبات متاثر

ویب ڈیسک: ضلع چترال میں چکن پاکس کی بیماری پھوٹنے اور مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کے خدشہ پر محکمہ صحت نے متاثرہ علاقہ میں طبی امدادی ٹیمیں بھجوا دی ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ایک سرکاری گرلز مڈل سکول میں 30 سے زائد طالبات چکن پاکس سے متاثر ہوئی ہیں جبکہ احتیاطی تدابیر نہ ہونے کے باعث سکول کی استانی بھی چکن پاکس کی بیماری میں مبتلا ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں میڈیکل ٹیم بھیج دی گئی ہے جس نے گذشتہ روز متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور مریضوں سے سماجی فاصلہ رکھنے کا مشورہ دیا۔ طالبات کے والدین کے مطابق یہ بیماری سکول سے چھٹی کے چند گھنٹوں بعد نمودار ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی مرحلہ میں متاثرہ سکول میں محکمہ صحت کی جانب میڈیکل کیمپ لگا دیا گیا ہے۔ اس بیماری کے پھیلنے کے بارے میں رپورٹ محکمہ صحت کے حکام کو پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چینی ہم منصب سے ملاقات