ورلڈ فوڈ پروگرام نے مزید 20 لاکھ افغانوں کا راشن بند کردیا

ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے مارچ کے بعد اب رواں ماہ مزید 20 لاکھ افغانوں کے لئے راشن کی امداد بند کردی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجنسی کے کنٹری ڈائریکٹر ہسیا وی لی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو اس ماہ مزید 20 لاکھ افغانوں کے لئے راشن میں کٹوتی کرنی پڑی ہے کیونکہ دور دراز کی آبادیوں کے لئے اگر فنڈز ختم ہو گئے تو یہ تباہ کن ہوگا۔ راشن میں کٹوتی افغانستان کے لئے امداد میں کمی کے خطرات کے درمیان سامنے آئی ہے
جہاں اقوام متحدہ کا عالمی ادارہِ خوراک صرف ایک چوتھائی فنڈز فراہم کرتا ہے۔ اکتوبر کے آخر تک ختم ہونے کی توقع ہے جبکہ ایجنسی کو سال بھر میں 10 ملین افغانوں کی امداد میں مسلسل کمی کرنا پڑرہی ہے۔ موسم سرما میں منقطع ہونے والے علاقوں میں خوراک محدود کردی گئی ہے۔ ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ اگر کوئی فنڈنگ نہیں ملتی ہے تو ضرورت مند دور دراز علاقوں میں 90 فیصد شہری خوراک سے محروم رہ جائیں گے۔ یہاں تک کہ قابل رسائی مقامات پر بھی لوگوں کو سخت موسم کے دوران کوئی سامان نہیں ملے گا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا