ڈالرذخیر ہ اندوزی اور سمگلنگ ، چوک یادگارکرنسی مارکیٹ سیل

ویب ڈیسک: وفا قی تحقیقا تی ادا رے (ایف آ ئی اے)پشاور اوردیگر سکیو رٹی اداروں نے ہنڈی حوالہ اورڈالرز کی غیرقانونی خریدو فرخت اورذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈائون کے دوران چوک یادگارکی کرنسی مارکیٹ کو سیل کردیا جبکہ لاکھوں مالیت کی غیرقانونی کرنسی بھی قبضے میں لے لی ہے جبکہ 28ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
کریک ڈائون کے دوران پولیس اور دیگر اداروں کی بھاری نفری موجودرہی ۔ گزشتہ روز پشاور کے صر افہ با زار چوک یا د گا ر میں غیر قا نو نی کر نسی کا کا روبار کر نے اور ڈالرز کی ذخیرہ اند وزی کیخلاف کریک ڈاؤ ن کے دوران لاکھو ں مالیت کی غیر ملکی کرنسی بر آمد کر کے کرنسی با زار کو سیل کر دیا گیاہے۔ ایف آئی اے حکا م کے مطابق پشاور کی بڑی کر نسی ما رکیٹ میں ہنڈی حوا لہ کا غیر قا نو نی دھند ہ اور امریکی ڈالر کی ذخیر ہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشتر کہ کار روائی کر تے ہوئے چوک یادگار کو سیل کیا ہے
جس کے بعد وہاں دکانیں بند کردی گئی ہیں اور انہیں تالے لگادیئے گئے ہیں۔ اس دوران 28ملزمو ں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لا کھو ں مالیت کی غیر ملکی کر نسی برآمد کر لی گئی ہے۔ حکا م کا کہنا ہے کہ ہنڈی حوالہ کیخلاف ایف آئی اے کی صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ 20 دنوں کے دوران ہنڈی حوالہ کیخلاف 27 چھاپے مارے گئے اورملزموں سے ہنڈی حوالہ کے 10کروڑ 27 لاکھ روپے برآمد کئے گئے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ کرنسی کے غیرقانونی کاروبار کیخلاف موثر کاروائیاں جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں ڈالرز کے غیرقانونی کاروبار اورذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  باڑہ، سٹیل فیکٹری میں آتشزدگی، 6 مزدور جھلس کر زخمی