آئی جی پولیس اختر حیات کا ماڈل پولیس سٹیشن جانی خیل کا افتتاح

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں آئی جی پی اختر حیات خان نے اپنے ایک روزہ دورہ کے دوران ماڈل پولیس سٹیشن جانی خیل کا افتتاح کیا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورت حال کے پیش نظر پولیس لائن بنوں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کرنے کی احکامات جاری کر دیئے گئے۔ ریجنل پولیس آفیسر قاسم علی خان نے امن و آمان کی موجودہ صورتحال ، اقدامات اور پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
آئی جی پولیس اختر حیات کا پولیس افسران سے کہنا تھا کہ عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے علاقے میں عوام کی نبض پر ہاتھ رکھ کر عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیں، اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی سکیورٹی، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب