مراکش میں قیامت خیز زلزلہ، 800 سے زائد اموات، سینکروں زخمی

ویب ڈیسک: مراکش میں زلزلہ نےتباہی مچا دی، زلزلہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 800 سے متجاوز ہو گئی جبکہ اس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے، ذرائع کے مطابق مراکش میں کوہ اطلس میں آنیوالے قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی اور درجنوں تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
امدادی ٹیموں کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز مراکش سے 44 میل دور جنوب مغرب تھا اور گہرائی زیر زمین 18اعشاریہ 5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے،مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے ہیں.
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے آیا، زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ طاہر کیاجارہاہے،خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے سے 329 زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ زیادہ تر جانی و مالی نقصان صوبائی علاقوں میں زلزلے کے مرکز کے قریب ہوا۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور طبی مراکز میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے خون کے عطیات کی اپیل جاری کی گئی ہے،مقامی آفیسر کا بتانا ہے کہ زلزلے سے زیادہ نقصان پہاڑی علاقوں میں ہوا جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل