چترال، چکن پاکس کے تدارک کیلئے پبلک ہیلتھ ماہرین کی خدمات حاصل

ویب ڈیسک: ضلع چترال میں چکن پاکس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے پبلک ہیلتھ ماہرین کی خدمات ڈی ایچ او اپر اور لوئر چترال کے سپرد کر دی گئیں۔ اس حوالے سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پبلک ہیلتھ ماہرین کا تعلق پراونشل ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس یونٹ سے ہے، ماہرین کی خدمات پانچ دن کیلئے ڈی ایچ او آفس کے سُپرد کی گئی ہیں جو کہ قابل توسیع ہے۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہرین چکن پاکس بیماری کو روکنے، علاقے تک محدود رکھنے کیلئے تکنیکی خدمات فراہم کرینگے جبکہ متعلقہ ڈی ایچ اوز کو فیلڈ ٹیمیں ان ماہرین کے تحت کام کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤکیس، علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں توسیع، استثنیٰ بھی منظور