100بستر سے کم نجی ہسپتال صحت کارڈسے نکالنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت نے صحت کارڈ پر مفت علاج کیلئے رجسٹرڈ نجی ہسپتالوں کی چھان بین کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں پشاور میں ایک سو بستروں سے کم گنجائش والے نجی ہسپتالوں کو پینل سے خارج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دوسرے اضلاع میں بھی نجی ہسپتالوں کیلئے معیار اور سہولیات کا تعین کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ صحت کارڈ پلس پروگرام میں مجوزہ اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے نجی ہسپتالوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے ان ہسپتالوں کو بغیر کسی معیار اور درجہ بندی کے سیاسی بنیادوں پر پینل میں شامل کیا گیا ہے اور اب تک ان ہسپتالوں کو کروڑوں روپے جاری ہوئے ہیں یونیورسل ہیلتھ کوریج ایکٹ کے تحت اس پروگرام کا سالانہ ایک خودمختار ادارے سے آڈٹ کے ساتھ ساتھ اے جی آفس کے ذریعے بھی آڈٹ کیا جائے گا لیکن ابھی تک صرف ایک آزاد آڈٹ کرایا گیا ہے
جبکہ سرکاری سطح پر اس پروگرام کا کوئی آڈٹ نہیں کرایا گیا ہے اس ضمن میں تجویز دی گئی ہے کہ پشاور میں ایک سو بستروں سے کم تمام ہسپتالوں کو لسٹ سے نکال دیا جائے اور دوسرے مرحلے میں مختلف اضلاع کیلئے صحت سہولیات کی روشنی میں معیار کا تعین کیا جائے گا ذرائع نے بتایا کہ پشاورمیں اس فیصلے کی وجہ سے کئی نجی ہسپتال مفت علاج کے پینل لسٹ سے خارج ہوجائیں گے آئندہ چند روز میںان ہسپتالوں کو ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل