واٹس ایپ میں پیغامات ایڈٹ کرنے کا منفرد فیچر متعارف

ویب ڈیسک: پیغام رسانی کے پلیٹ فارم واٹس ایپ میں نت نئی ایجادات ہو رہی ہیں، اب کی بار واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اپنے بھیجے گئے پیغامات میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، یہ تبدیلی ایموجی کے اضافے سے بھی ممکن ہے پھر چاہے وہ تنقیدی ہو یا مزاحیہ۔ یہ سب شائقین کی دلچسپی بڑھانے کیلئے کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپنے بھیجے گئے پیغامات میں ترمیم کرنا اگر مقصود ہو تو پیغام ٹائپ کرنے اور اسے بھیجنے کے بعد 15 منٹ تک آسانی کے ساتھ اس کو ایڈٹ کیا جا سکتا ہے، چاہے آپ کسی غلطی کی تصحیح کرنا چاہتے ہوں یا ایموجی تبدیل کرنا چاہتے ہوں۔

مزید پڑھیں:  ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف