حیات آباد،تیسرے گھرمیں بھی چوری چورکومہنگی پڑگئی

ویب ڈیسک:پشاور کے علاقہ حیات آباد میں دو گھروں میں چوری کے بعد تیسرے گھر میں واردات کی کوشش چور کو مہنگی پڑ گئی اور دوسرے گھر کے مکینوں نے ا سے پکڑ کر اس کی درگت بنا ڈالی ۔ حیات آباد میں کچھ عرصہ سے چوری، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب حیات آباد کے فیز 7میں چور دو گھروں میں واردات کرنے کے بعد دیوار پھلانگ کر تیسرے گھر میں داخل ہوا اور گھر کی تلاشی لینے لگا تاہم گھر کے مکینوں نے سی سی ٹی وی میں دیکھ لیا چنانچہ انہوں نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چور کو قابو کرلیا اور اس کی خوب چھترول کرکے دل کی بھڑاس نکالنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔ اس واقعہ نے جہاں مقامی پولیس کی غفلت کو عیاں کیا ہے وہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی اہمیت بھی اجاگر کردی ہے اگر لوگ اپنے گھروں اور گلی محلوں میں سی سی ٹی وی کیم رے لگائیں اور اپنی حفاظت خود کریں تو صورتحال میں کافی بہتری آسکتی ہے ۔

مزید پڑھیں:  عالمی امن کی مخدوش صورتحال بین الاقوامی اداروں کی نااہلی ہے، فیصل بن فرحان