شفاف اور غیرجانبدار

شفاف اور غیرجانبدار الیکشن کا انعقاد بنیادی ہدف ہے، نگران وزیرخاجہ

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کا بنیادی ہدف ملک میں شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کا انعقاد کرانا ہے۔
ویب ڈیسک: نیویارک میں انٹرویو دیتے ہوئے جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ معاشی مضبوطی سیاسی استحکام سے مشروط ہے، ایس آئی سی ایف کے تحت پانچ بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہداف مقرر کئے ہیں، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے خلیجی ممالک سے معاہدے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک پاکستان میں بڑے شراکت دار ہیں، خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جا رہی ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔
جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کا بنیادی ہدف ملک میں شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کا انعقاد کرانا ہے
نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا بڑا ہدف عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے، چین پاکستان کا ایک بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے، چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سی پیک کی دسویں سالگرہ منا رہے ہیں، سی پیک کے اگلے مرحلے میں زراعت اور ریلوے پر توجہ دی جا رہی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں قیمتیں بڑھیں۔
جلیل عباس نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد گروپ ہمسایہ ملکوں سے کارروائیوں میں ملوث ہیں، افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کے پاکستان میں حملوں پر کارروائی کرے، افغانستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کو یقینی بنائے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم میں ناکامی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، فیصل واوڈا