لاہور،تیسری بیٹی جنم دینے پر خاتون کا اقدام خودکشی

ویب ڈیسک:لاہور کے جنرل ہسپتال میں خاتون نے سرجیکل ایمرجنسی کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی اسپتال انتظامیہ کے مطابق قصور میں خاتون نے تیسری بیٹی کو جنم دیا طبیعت خراب ہونے پر اسے لاہور کے جنرل ہسپتال لایا گیا تھا۔ مریضہ سدرہ افضال کو دو روز قبل قصور سے جنرل ہسپتال لاہور لایا گیا تھا۔ گائنی یونٹ ٹو کی ٹیم نے آپریشن کے ذریعے خاتون کے پیٹ میں موجود خون کو صاف کیا۔ لیبر روم سے مری@ضہ کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔ خاتون سدرہ لیبر روم کے واش روم گئی اور کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور وہ نیورو ڈپارٹمنٹ میں وینٹی لیٹر پر ہے۔ واقعے کی انکوائری کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ نے احتجاج کی ذمہ داری میئر پشاور زبیر علی پر ڈال دی