ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ

پشاور: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لیے جانے کیخلاف طلبا کا احتجاج

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے طلباء کا پریس کلب پشاور کے سامنے احتجاج، ٹیسٹ دوبارہ لینے کی بجائے نقل میں ملوث طلبا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق احتجاج میں طلبا کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں ںے ٹیسٹ دوبار لینے کے فیصلے اور نقل مافیا کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ری کنڈکٹ کرنے سے 46 ہزار طلباء و طالبات کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے، جن 1000 طلباء کے ساتھ ڈیوائسز پکڑی گئیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے، جن طلباء نے ٹیسٹ پاس کرلیا ہے ان کے مسقبل کے ساتھ کیوں کھیلا جارہا ہے؟
طلبا نے کہا کہ جے آئی ٹی پر بھی ہمیں شکوک و شبہات ہیں، اپنوں کو نوازنے کے لیے دوبارہ ٹیسٹ لیا جارہا ہے، اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور واقعے میں ملوث کرداروں کو کھڑی سزا دی جائے۔
مظاہرین نے نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہم نے ٹیسٹ شفاف طریقے سے دیا ہے اس لیے اسے منسوخ نہیں ہونا چاہیے، گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جائے اور صرف ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، ہم نے دن رات پڑھائی کی، ٹیسٹ پاس کیا اب اسے منسوخ کرنا ناانصافی ہے۔
احتجاج کے بعد ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 180 سے زائد نمبر لینے والے طلباء نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں طلبہ کا ٹیسٹ دوبارہ نہ لینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری