بی آرٹی بسوں میں خواتین سے چوریاں کرنے والا گینگ پکڑا گیا

ویب ڈیسک: بی آر ٹی پشاورمیں خواتین سے موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری میں ملوث4رکنی خواتین گینگ پکڑا گیاجن میں 2کا تعلق راولپنڈی اور 2گلبہار امامیہ کالونی کے رہائشی ہیں۔گرفتار گینگ سے موبائل فونزاورنقدی بھی برآمد کرکے مزید تفتیش کیلئے وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیاہے۔ مسماة (ف) زوجہ اللہ داد نے تھانہ ٹاون پولیس کو بی آر ٹی میں موبائل فون چوری کی رپورٹ درج کرائی تھی جس پرپولیس نے بی آرٹی کے مختلف روٹس پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرکے چھان بین شروع کی جس کے دوران گینگ کاکھوج لگایا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چار خواتین ملزمان مسماة( س) زوجہ شیردل، مسماة (ا) دختر شیردل، مسماة ( ب) زوجہ باران اور مسماة (ت) دختر باران کو گرفتار کرلیا ۔گینگ سے 8عدد قیمتی موبائل فونز سمیت ہزاروں روپے کی نقدی بھی برآمد کرلی گئی جن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر چلنے پر اتفاق