آئِی سی سی ورلڈ کپ، شاہینوں نے بھارت میں ڈیرے ڈال دیئے

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں 5 اکتوبر سے کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا طیارہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتر گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم دبئی سے حیدرآباد دکن پہنچی ہے۔
قومی ٹیم کے بھارت پہنچنے پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، 20 سے زائد سیکیورٹی کی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود رہیں اور ٹائٹ سیکیورٹی میں قومی ٹیم کو ائیرپورٹ سے ہوٹل لےجایا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان