پشتو اور علاقائی زبانوں کو بطور لازمی مضامین پڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: نجی سکولوں میں پشتو یا مقامی زبان میں تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق صوبائی نگران کابینہ کی جانب سے خیبرپختونخوا کے نجی سکولوں میں پشتو اورعلاقائی زبانیں بطور لازمی مضمون پڑھانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی سکولوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پشتو اور علاقائی زبانیں بطور مضامین پڑھائی جا رہی ہیں یا نہیں اس حوالے سے آگاہ کیا جائے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پشتو اورعلاقائی زبانیں لازمی مضامین قرار دینے کے فیصلے پرعمل درآمد کیاجائے، یاد رہے کہ صوبائی کابینہ نے پشتو اور علاقائی زبانوں کو بطور لازمی مضامین پڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کاپاکستانی سفیرسےرابطہ،طلباءکی واپسی کیلئےانتظامات کی ہدایت