پشاور، مذہبی رہنماء کے قتل کا منصوبہ ناکام، ٹارگٹ کلرز گرفتار

ویب ڈیسک: مذہبی رہنماء کو قتل کرنے کیلئے پشاور آنے والے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے گئَے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں مذہبی رہنماء کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی طیب خان نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈبگری گارڈن میں مذہبی رہنماء کو قتل کرنے آئے تھے، ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی رہنماء کو چند ماہ قبل قاتلانہ حملے میں زخمی کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا تحریک تحفظ آئین کے تحت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ