thumbnail SSH 7385

پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کا دسویں قومی مالیاتی وسائل کمیشن کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ صدر ہمایوں خان کی پریس کانفرنس میں دسویں قومی مالیاتی وسائل کمیشن کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل نو کو مسترد کرتی ہے، دوسرے صوبے سے تعلق رکھنے والا شخص خیبر پختونخواہ کی جنگ نہیں لڑ سکتا.

مزید پڑھیں:  اسٹیبلشمنٹ ہی پی ٹی آئی کی کفیل رہی ہے ،خواجہ آصف

ہمایوں خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کا باشندہ مشرف رسول خیبر پختونخواہ کے حقوق کے لئے کیا حکمت عملی اپنائے گا، کمیشن میں غیرمتعلقہ افراد کی موجودگی پر تعجب ہے، این ایف سی ایوارڈ میں کسی صورت سودہ بازی برداشت نہیں کریں گے.

مزید پڑھیں:  پشاور : پانی کے بلوں میں اضافہ،پانچ مرلے گھر کیلئے ماہانہ بل 250روپے مقرر