آئِی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کیلئے پوری طرح تیار ہیں، بابر اعظم

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے میچز سے قبل میگا ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کےقائدین نے مشترکہ طور پر فوٹو سیشن اور میڈیا سے بھی بات چیت کی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیپٹنز ڈے کے موقع پر حیدر آباد سے احمد آباد خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچے، پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما نے ایک ساتھ انٹری دی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں ہمارا شاندار استقبال کیا گیا ہے، ورلڈ کپ کیلئے پوری طرح تیار ہیں، ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے، کوشش ہو گی کہ ایونٹ میں اچھا پر فارم کریں، ہماری سٹرنتھ باؤلنگ ہے۔ اس پر فوکس لازمی ہے۔
دوسری جانب میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، ٹیم کی ٹریننگ تین گھنٹے جاری رہے گی، شاہین ورلڈ کپ میں کل نیدر لینڈز کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی