کیویز کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست

ویب ڈیسک: بھارت میں کھیلے جا رہے آئِی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کا افتتاحی میچ کیویز کے نام، انگلینڈ کو 9 وکتوں سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پرا۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈیون کونوے اور رویندرا کی شاندار سنچریوں کی بدولت دفاعی چمپئن انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا دیا.
بھارتی شہر احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
برطانوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے، جو روٹ 77 اور کپتان جوز بٹلر 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑی کلب لیول پرفارمنس ہی دے پائے۔ انگلش اوپنر ڈیوڈ میلان 14 رنز، جونی بیئراسٹو 33، ہیری بروک 25 اور معین علی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
میچ میں 4 وکٹیں گرنے کے بعد جو روٹ اور کپتان جوز بٹلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، روٹ نے 77 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بٹلر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں لیام لیونگسٹن نے 20 ، سام کُرن نے 14 اور کرس ووکس نے 11 رنز بنائے۔
اختتامی اوورز میں عادل رشید اور مارک ووڈ کے درمیان 30 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور یوں انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے3 وکٹیں لیں۔ مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 283 رنز کا ہدف 37 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کیویز اوپننگ بلے باز ڈیون کانوائے نے 152 جبکہ ون ڈاون پوزیشن پر آنے والے روندرا نے 123 رنز بنائے اور بیٹ کیری کر گئے۔
کیوی کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحتیاب ہو رہے ہیں، اگلے میچز کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا