ورلڈ کپ، نیدر لینڈ کیخلاف مقابلے کیلئے تیار ہیں، مکی آرتھر

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے جاری مقابلے میں کل پاکستانی ٹیم نیدر لینڈ کیخلاف اپنے افتتاحی میچ میں مختلف روپ میں دکھائی دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے ورلڈ کپ 1992 کی مثال موجود ہے جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا چمپئن بننے کی دوڑ میں پیش پیش رہے اور سب کا گمان بھی اسی طرف تھا لیکن پاکستانی ٹیم نے بہترین پرفارمنس اور پلاننگ سے ٹائٹل قبضہ میں کر لیا۔
انہوں نے حیدر آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا باؤلنگ اٹیک بہترین ہے جو مدمقابل کسی بھِی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو ہٹ کر سکتا ہے۔
میگا ایونٹ کے وارم اپ میچز کے بارے میں مکی آرتھر نے کہا کہ 2019 کی چمپئن نیوزی لینڈ اور 5 بار کی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف فائٹ کر کے پاکستانی ٹیم نےثابت کر دکھایا کہ واقعی پاکستانی ٹیم کسی بھی حریف کے مدمقابل کھِیلنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ کوشش کرینگے کہ خامیوں پر قابو پا کر کامیابی کا سفر شروع کریں۔

مزید پڑھیں:  ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف