آئِی سی سی ورلڈ کپ۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ڈگمگانے لگی، نصف سنچری پو تین وکٹیں گر گئیں۔ فخر زمان، 12، امام الحق 15جبکہ بابر اعظم صرف 5 رنز ہی بنا سکے۔
دونوں ٹیموں کے مابین میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اب تک پاکستان اور نیدر لینڈ کے مابین کھِیلے گئے تمام میچز میں قومی ٹیم ہی سرخرو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم خریداری، محکمہ خوراک کا گوداموں کی حفاظت کیلئے پولیس سیکورٹی کا مطالبہ