ورلڈ کپ، افغانستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

ویب ڈیسک: بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ذرائع کے مطابق دھرم شالا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
افغان الیون کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف بنگال ٹائیگرز نے 35ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیش کے نجم الحسین 59 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ مہدی حسن میراز نے 57 ، لٹن داس نے 13، شکیب الحسن نے 14 اور تنزید حسن نے 5 رنز بنائے.
افغانستان کے فضل الحق فاروقی، نوین الحق اور عظمت اللہ عمرزئی کو ایک ایک وکٹ ملی۔شکیب الحسن نے ٹاس کے موقع پر کہا تھا کہ اس گراؤنڈ میں ابتدائی طور پر فاسٹ باؤلرز کو کچھ مدد مل سکتی ہے، ہمارے پاس اچھی کارکردگی دکھانے والی ٹیم ہے، اچھی شروعات کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ