ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: آِئی سی سی ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا کو شکست۔ ذرائع کے مطابق پروٹیز نے تاریخ کا سب سے بڑا سکور 428 رنز بنانے کے بعد مدمقابل سری لنکا کی ٹیم کو 326 رنز پر پویلین کی راہ دکھا کر میچ 102 رنز سے جیت لیا۔ ارون جیٹلی سٹیڈیم دہلی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکا کے باؤلرز نے شروع میں افریقی کپتان ٹیمبا باووما کو دوسرے اوور میں 10 کے سکور ہی آؤٹ کرکے اچھا آغاز کیا تھا لیکن بعد میں آنے والے بلے بازوں نے میچ کا نقشہ بدل ڈالا۔ ر ڈوسن نے نصف سنچری سکور کی۔ ڈی کوک اور ڈوسن نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 204 رنز کا اضافہ کیا اور دونوں بلے بازوں نے اس دوران اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں۔ آئی لینڈرز کو دوسری وکٹ 31 ویں اوور میں ملی اور ڈی کوک اپنی سنچری مکمل کرچکے تھے۔
ایڈن مرکرم سری لنکا کے باؤلرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، ایڈن مرکرم نے 49 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری بھی بنائی اور ٹیم کا سکور 47 اوورز میں 383 رنز تک پہنچا کر پویلین لوٹ گئے۔ ڈوسن نے 108 رنز کی اننگز کھیلی، ہینرک کلاسن 32 رنز بنا سکے۔
جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ 342 رنز پر گری۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 428 رنز بنائے جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور ہے، اس سے قبل آسٹریلیا نے 2015 میں افغانستان کے خلاف 417 رنز بنائے تھے۔
جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 45 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ یوں آئی سی سی ورلڈ کپ ک چوتھا میچ پروٹیز نے جیت لیا۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی، تھانہ ڈبوری کے حوالات میں 60 سالہ شخص جاں بحق