ورلڈ کپ 2023ء، نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈ کو 99 رنز سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے مدمقابل نیدر لینڈ کی ٹیم کو 99 رنز سے شکست دیدی۔ نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر کیویز کو بلے بازی کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیوائن کانواے اور ول ینگ نے اوپن کیا لیکن 67 کے مجموعی سکور پر ڈیوائن کانواے32 کے انفرادی سکور کے ساتھ آوٹ ہو گئے، کیویز کی دوسری وکٹ 144 کے مجموعی سکور پر ول ینگ کی گری جن کو 70 کے انفرادی سکور پر کیوی بولر وین میکرین نے پویلین کی راہ دکھائی۔ بھی نیوزی لینڈ کا مجموعی سکور 185 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ ریچن روندرا کی 51 رنز کے انفرادی سکور پر گری۔ کیویز الیون کے چوتھے آوٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیرل مچل تھے جنہوں نے 48 رنز بنا رکھے تھے، پانچویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی گلین فلپس تھے جنہوں نے 4 رنز بنا رکھے تھے، چھٹے نمبر پر آوٹ ہونےوالے کیویز کھلاڑی مارک چپمین تھے جبکہ ساتویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی ٹیم لیڈر ٹام لیتھم تھے جن کو وکٹ کیپر نے 53 رنز پر سٹمپ آوٹ کیا۔ یوں 7 وکٹوں کے نقصان پر کیویز نے 322 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ جواب میں نیدر لینڈ ٹیم نے کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن کامیابی کیویز کی جھولی میں آ گری۔ مچل سینٹنر نے 5 شکار کر کے نیدر لینڈ کی ٹیم کو کامیابی سے دور کر دیا۔ کیویز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت نیدر لینڈ کی ٹیم 47 ویں اوور میں ہی 223 رنز پر سمٹ آئی۔ اس کامیابی کے بعد ورلڈ کپ 2023ء میں دو میچز جیت کر کیویز 4 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پر ہے۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی