ورلڈ کپ میں زیادہ سنچریاں، روہت شرما نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں روہت شرما کا نیا ریکارڈ، ذرائع کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونےوالے ورلڈ کپ میں بھارتی کپتان نے سنچریاں سکور کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ورلڈ کپ کے میچز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔ یاد رہے روہت شرما نے افغانستان کے خلاف سنچری بنا کر ورلڈ کپ کے میچز میں ساتویں سنچری بنا ڈالی، اس سے قبل بھارت کے سابق سٹار بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ میچز میں 6سنچریاں سکور کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں ہنگاموں پر آئی جی پولیس سہیل حبیب تاجک برطرف