ورلڈ کپ 2023ء، کیویز نے ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے مدمقابل بنگلہ دیش کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بھارت کے شہر چنائی میں ہونیوالے ورلڈ کپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔
ٹائیگرز کے اوپننگ بلے باز ناکام رہے، لٹن داس پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے جبکہ تنزید حسن 6، مہدی حسن میراز 30 اور نجم الحسن 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی پارٹنر شپ نے ٹیم کو سہارا دیا تاہم شکیب الحسن 40 اور مشفق الرحیم 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ 180 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب توحید ہردوئے 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، محمود اللہ 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے 246 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا، کپتان کین ولیمسن 78 اور ڈیرل مچل 89 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ کیویز کی اوپننگ بھی دھوکہ دے گئی صرف 12 رنز کے مجموعی سکور پر رچن رویندرا پویلین لوٹے تاہم ڈیون کانوے اور کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، ڈیون کانوے 45 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئے جبکہ کین ولیمسن 78 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہوگئے۔یاد رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے مدمقابل بنگلہ دیش کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ