کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ، ایئر کینیڈا کیخلاف مقدمہ دائر

ویب ڈیسک: امریکہ میں قائم ایک سکیورٹی کمپنی نے اپریل میں ٹورنٹو کے ہوائی اڈے سے لاکھوں ڈالرز کی سونے کی اینٹوں اور نقدی کی چوری پر ایئر کینیڈا کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ برنکس انٹرنیشنل کا الزام ہے کہ ایئر لائن ”لاپرواہ” تھی اور وہ چوری کو روکنے میں ناکام رہی۔ سامان، جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ ہے، حال ہی میں زیورخ سے ٹورنٹو بذریعہ ”ایئر کینیڈا” پہنچا تھا، جہاں سے وہ غائب ہو گیا۔ اسے کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کہا جا رہا ہے۔
چوری ہونے والی اشیا میں سونے کی اینٹیں بھی شاملہیں جن کا وزن 400.19 کلو گرام اور اس کے علاوہ 20 لاکھ ڈالر کی نقدی بھی شامل ہے چھ اکتوبر کو کینیڈا کی وفاقی عدالت میں دائر کئے گئے مقدمے میں، برنکس نامی کمپنی نے کہا کہ سامان ایک طیارے سے اتارے جانے کے 42 منٹ بعد چوری ہو گیا، سامان اتارے جانے کے بعد کسی نامعلوم شخص نے گودام تک رسائی حاصل کی نامعلوم شخص کی وہاں تک رسائی کی نگرانی، روکنے یا ریگولیٹ کرنے کے لئے کسی بھی سیکورٹی پروٹوکول کو اپنایا نہیں گیا تھا۔ وہ شخص مبینہ طور پر ایئر کینیڈا کے ملازم کو کسی غیر متعلقہ شپمنٹ کا ایئر وے بل دکھا کر داخل ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔ اس کے بعد ایئر لائن نے اس شخص کو وہ شپمنٹ دے دی برنکس نے کہا کہ ائیر لائن چوری ہونے والے سامان کی قیمت مکمل طور پر واپس کرے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم خریداری کا آغاز