پیٹرولیم قیمتوں میں بڑی کمی،پٹرول40اورڈیزل15روپے فی لٹرسستاہوگیا

ویب ڈیسک:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی، پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے ہوگئی۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 283 روپے38 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 22 روپے 43 پیسے کی کمی کی گئی ، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔
یاد رہے کہ 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی۔ ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، برینٹ خام تیل 91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسرائیل حماس جنگ سے قبل برینٹ تیل کی قیمت 84 ڈالر فی بیرل تھی۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،جج اغوا میں ملوث 3دہشتگردہلاک