حماس اسرائیل جنگ، فلسطینی شہداء کی تعداد 3000 تک جا پہنچی

حماس اسرائیل جنگ میں مزید شدت آ گئی، گولہ بارود کی برسات، اسرائیل فلسطینیوں کو بھوکا مارنے پر تُل گیا، غذا اور ادویات کی قلت، انسانی بحران کا خطرہ، ہسپتالوں پر بھی بمباری۔
ویب ڈیسک: حماس اسرائیل جنگ شدید، غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ نویں روز بھی جاری ہے۔ شہر خان یونس کے گھر پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہوگئے جبکہ مجموعی طور پر شہداء کی تعداد 3000 تک جا پہنچی اور 9600 سے زیادہ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فائرنگ واقعات کے علاوہ اسرائیل فلسطینیوں کو بھوکا، پیاسا مارنے پر بھی تُل گیا، سخت محاصرے کی بدولت غزہ میں پانی، غذا اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے ہنگامی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، لگتا ہے دنیا انسانیت کھو چکی ہے۔
ریڈ کریسنٹ کا کہنا ہےکہ ہسپتال چلانے کےلیے صرف آج کا ایندھن باقی رہ گیا، ہسپتالوں اور پناہ گزینوں کے مراکز پر بھی حملے کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ شہر خان یونس کے گھر پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ شہداء کی تعداد 3000 تک جا پہنچی اور 9600 سے زیادہ زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام