شاہ محمود قریشی کا جیل ٹرائل کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسلام آبادہائیکورٹ میں بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ اسد کے ذریعے درخواست دائرکی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکے، بغیر نوٹیفکیشن کے میرا جیل ٹرائل جاری ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ عدالت جیل ٹرائل سے روک کر اوپن ٹرائل کی ہدایت کرے اور آج ہی درخواست پر سماعت کرے۔
شاہ محمود نے عدالت سے 9 اکتوبرکے ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین نے پاکستان کو سیمی فائنل میں ہرا دیا