حکومت کا ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : تفصیلات کے مطابق مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان کا وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ، عید کے بعد حکومت کا ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ، اجلاس طلب کرنے کےلیے سمری آج صدر مملکت کو ارسال ہو گی.

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کے مطابق اجلاس 5جون شام 4 بجے طلب کیا جائیگا، اپوزیشن سے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بھی بات کریں گے،پاکستان کی تاریخ کا سب طویل میراتھن اجلاس ہو گا،اجلاس5جون سے13اگست تک جاری رہے گا.

مزید پڑھیں:  افغان سپنر راشد خان 4سال بعد کابل پہنچ گئے ،شاندار استقبال

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران بجٹ آئے گا اور قانون سازی ہو گی، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا،اجلاس صرف دن ہی نہیں کام پورا کرنے کےلیے بھی بلایا جا رہا ہے،نظام میں کسی قسم کی آئینی خلا یا کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 86فلسطینی شہید ہوگئے