افغانستان کا ورلڈ کپ 2023ء میں تیسرا اپ سیٹ

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے جاری ایونٹ میں افغانستان نے تیسرا اپ سیٹ کر دیا، انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا کو ہرا کر افغان الیون نے کارنامہ انجام دیدیا۔ ذرائع کےمطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 30 ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے مات دیدی۔
بھارت کے شہر پونے میں ہونیوالے میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی ٹیم نے پہلے کھیِلتے ہوئے پوری ٹیم کے پویلین لوٹ جانے پر 241 رنز بنائے۔
جواب میں مدمقابل افغان الیون نے 242 رنز کا آسان ہدف 46 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 73، کپتان حشمت اللہ نے58 جبکہ رحمت شاہ نے 62 رنز سکور کئے۔
قبل ازیں سری لنکا کی ٹیم 241 رنز کے قلیل ہدف ہی سیٹ کر سکی تھی۔ آئی لینڈرز کی جانب سے پاتھم نسانکا 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان 39 رنز، دھننجایا ڈی سلوا 14 رنز، چارتھ سالنکا 22 رنز، اینجلو میتھیوز23، مہیش تھیکشنا29، کسن راجیتھا5، دشمنتھا چمیرا ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان نے لگاتار ورلڈ کپ 2023ء میں تیسرا اپ سیٹ کر دیا اور تینوں شکست کھانے والی ٹیمیں عالمی چمپئن رہ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہیں، حکم نامہ جاری