سابق سپیکر اور پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر بنی گالہ سے گرفتار

ویب ڈیسک: سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کو بنی گالہ اسلام آباد سے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے گرفتار کر لیا۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لئے سامان کی خریداری میں خرد برد کا الزام ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت ضمانت پر موجود پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا