اسحاق ڈار نون لیگ کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو نئی ذمہ داری تفویض کر دی، یاد رہے کہ اسحاق ڈار نون لیگ کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے۔
پارٹی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ نون کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اسحاق ڈار الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا