مہنگائی کے ستائے عوام نون لیگ سے امید لگائے بیٹھے ہیں، مریم زورنگزیب

ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ماڈل ٹاون لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ نوازشریف آج پارٹی سیکرٹریٹ میں 4 سال بعد آئے اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبرکو پورے ملک نے نوازشریف کا استقبال کیا، اب بھی عوام نواز شریف اور مسلم لیگ نون کے ساتھ امید لگائے بیٹھی ہے اور ان کے اس پرتپاک استقبال سے یہ یقین ہو چلا ہے کہ نوازشریف 8 فروری کا الیکشن لڑ کر چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔
ترجمان مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ ہم نوازشریف کی قیادت میں الیکشن کیلئے تیار ہیں، ہم پاکستان سے مہنگائی ختم کرنے کیلئَے تیار ہیں۔ مسلم لیگ نون وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے الیکشن کیلئے اپنا الیکشن سیل بنادیا ہے۔
لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کہہ رہے تھے کہ پیپلز پارٹی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی، ساری جماعتوں کو مشورہ ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا نہ روئیں، فیلڈ میں الیکشن کی تیاری کریں، پاکستانی عوام کی فیلڈ 21 اکتوبر کو پورے ملک نے دیکھی۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان: مقامی افراد پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر دھاوا، متعدد زخمی