پشاور میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق 5 سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہو گی۔
اعلامیہ کے مطابق اسلحہ نمائش، کالے شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چلانے پر بھی اس دوران پابندی ہو گی۔
انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین