حماس اوراسرائیل کےدرمیان عارضی جنگ بندی میں2روزکی توسیع

ویب ڈیسک: حماس اور اسرائیل کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی میں‌توسیع کر دی گئی. اس سلسلے میں‌قطر اور مصر سمیت دیگر ممالک کی کوششیں رنگ لے آئیں، عارضی جنگ بندی میں مزید 2 روز کی توسیع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی میں مزید 2 روز کی توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔ اس حوالے سے قطر کا کہنا ہے کہ ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل کی جائَے، اس میں دیگر ممالک نے بھی ساتھ دیا جبکہ حماس اور اسرائیل نے بھی تعاون کیا۔
یاد رہے کہ ہر دو جانب سے جنگ بندی میں دو روزہ توسیع کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
قطر اور مصر کی جانب سے سرگرم کردار ادا کرنے پر یہ ناممکن کام ممکن ہو سکا جبکہ اب حماس ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع پر دونوں ممالک سے اتفاق ہو گیا ہے۔ جنگ بندی میں توسیع کی شرائط پہلے کی طرح ہی ہیں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
حماس ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے فہرست تیار کرلی ہے، خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی معاہدے کا آج آخری روز تھا جبکہ عین آخری لمحات میں عارضی جنگ بندی میں مزید 2 روز کی توسیع کر دی گئی ہے جبکہ اس کیلئے قیدیوں کی مزید رہائی شرط رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا