عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے‘نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ سید ارشد حسین نے کہا کہ عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرنا اہم ترجیح ہے،اس سلسلے میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اچانک دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہارکیا ‘انتظامیہ کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی۔
وزیر اعلیٰ ارشد حسین ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے ملے اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات بارے معلومات حاصل کیں‘ہسپتال عملے نے وزیر اعلیٰ کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملے کی تردید کردی