پشاور : سبزیوں کی قیمتوں نے شہریوں کے اوسان خطا کردیئے

ویب ڈیسک :پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں ہوشربا اضافے نے شہریوں کے اوسان خطا کردیئے ‘کم آمدنی والے افراد کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ۔
ذرائع کے فی کلو پیاز کی قیمت میں 20 روپے کا اضافے کےبعد140 روپے ہو گئی ہے ‘فی کلو مٹر کی قیمت 180 سے بڑھ کر 200 روپے جبکہ ٹماٹر 140 میں فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
آلو کی قیمت بھی 80 سے بڑھ کر 100 روپے فی کلو ، اروی 140 ، سبز مرچ 100 ، شملہ مرچ 140 ، بینگن 70، لہسن 400 اور ادرک کی قیمت 700 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے لاہور نے خاتون انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا