پشاور :یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت 5000 تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک :مہنگائی کی حالیہ لہر کے بعد کھاد کی قیمتوں میں بھی آئے روز اضافہ ‘50کلو بوری کی قیمت 5000روپے تک پہنچ گئی ۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں یوریا کی 50 کلو بوری ایک ہزار روپے تک مہنگی ہو گئی ہے۔
حالیہ ہفتے میں پشاور میں یوریا بیگ کی قیمت 1000 روپے تک بڑھی، گوجرانوالہ میں یوریا کی بوری 500 روپے تک مہنگی ہوئی، سکھرمیں یوریا بوری کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہوا۔
لاہور میں یوریا کے پچاس کلو کا بیگ 100 روپے، جب کہ سرگودھا میں یوریا بیگ کی قیمت 67 روپے تک بڑھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ آج ہوگا،تیاریاں مکمل