واسا اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی غفلت‘ہری پور ندی دوڑ کا پانی زہر آلو

ویب ڈیسک :واسا اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی غفلت کے باعث ہری پور ندی دوڑ کا پانی زہر آلو ہو گیا ۔
پشاورہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے احکامات پر ایبٹ ِآباد سلہڈسالڈ ویسٹ پلانٹ کچرہ کنڈی میں کوڑا کرکٹ پھنکنے پر پابندی کے بعد کوڑاکرکٹ سے بھرے ٹرک ہری پورندی دوڑمیں پھینک دیئے گئے
واسا ایبٹ آباد اور TMAکی جانب سے کوڑاکرکٹ سے بھرے ٹرک ہری پورکی حدود کھولیاں بالا کے عقب میں ندی دوڑ میں پھینکنے کے نتیجے میں ندی دوڑ کا پانی زہر آلود ہو گیا۔
علاقے میں بد بو اور بیماریا ں پھوٹ پھیلنے پر مقای آبادیاں واسا ایبٹ آباد اور TMAایبٹ آباد کے خلاف سراپا احتجاج بن گی ۔
واضح رہے کہ پشاورہائی کورٹ ایبٹ ِآبادبینچ نے تقریباً ایک ہفتہ قبل سلہڈ سالڈ ویسٹ پوائنٹ پرکوڑاکرکٹ پھینکنے سے روک دیاتھا۔

مزید پڑھیں:  سیکرٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین مستعفی