پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا میں جلسوں کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا پر نظریں جما لیں‘باقاعدہ طورپر سیاسی سرگرمیوں کے آغاز اورجلسوں کا اعلان کردیا ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دوسری مرتبہ خیبر پختونخوا کے دورے پر آئیں گے ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کے پی میں وومن کنونشن سے خطاب کے علاوہ 7 دسمبر کو شانگلہ اور 9 دسمبر کو تیمر گرہ میں جلسہ کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو 10 دسمبر کو کوہاٹ اور 12 دسمبر کو پشاور بار سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے