ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کا شیڈول طلب کرلیا

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے حوالے سے دائردرخواست پر الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر الیکشن شیڈول طلب کرلیا۔جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل بنچ نے کیس پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار وکیل علی عظیم آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کا اعلان ہوا ہے لہذا الیکشن کمیشن شیڈول پیش کرے جس کے جواب میں الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے عدالت کو بتایا کہ بغیر شیڈول کے الیکشن نہیں ہوتا، شیڈول بھی آجائے گا۔دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ الیکشن شیڈول تو 54 دن پہلے آتا ہے، 8 فروری سے پہلے دن گن لیں، کب آتا ہے جس پردرخواست گزاروکیل نے عدالت کو بتایا کہ 13 دسمبر تک الیکشن شیڈول آنا چاہئے۔ جسٹس ارشد علی نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سب کو اعتماد ہے، لگتا ہے درخواست گزار وکیل کو اعتماد نہیں ہے۔ اس لئے وہ شیڈول مانگ رہے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر الیکشن شیڈول طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  دوست ممالک سے 12ارب ڈالر کاقرضہ رول اوور کرانے کا فیصلہ