صوابی:فلائنگ کوچ و موٹرسائیکل میں تصادم‘ خاتون جاں بحق3افرادزخمی

ویب ڈیسک :صوابی میں مردان روڈ پر کالو خان کے قریب فلائنگ کوچ و موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت افراد زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق مردان روڈ پر کالو خان کے قریب فلائنگ کوچ اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ دوبچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔
حادثے کا شکار ہونے والے موٹرسائیکل سواروں کا تعلق ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 86فلسطینی شہید ہوگئے