نوشہرہ، پی ٹی آئی ورکرز کنویشن کی تیاریاں مکمل، لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں آج ہونے والے پی ٹی آئی ورکرز کنویشن کی تیاریاں مکمل۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ورکرز کنویشن آج 3 بجے نوشہرہ کے علاقے ڈاگونہ میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ورکرز کنویشن کے لئے کرسیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ سٹیج بھی تیار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ سیکورٹی انتظامات بھی حتمی مراحل میں ہیں، جگہ جگہ ناکہ بندیوں کے علاوہ ضلع بحر میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورکرز کنویشن میں پی ٹی آئ کے صوبائی رہمناؤں سمیت شیر افضل مروت بھی خطاب کرینگے۔ ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ کیلے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور لوگوں کے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
نوشہرہ میں آج پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے