ایبٹ آباد. نتھیا گلی ملاچھ جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیاگلی ملاچھ کے قریب جنگل میں وسیع پیمانے پر اچانک نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اُٹھی۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی فائر ویکل بمہ 5 فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کیلئے اپریشن کیا اور 3 گھنٹے مسلسل محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کے بروقت رسپانس کی وجہ سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ بجٹ پیش کردیاگیا