جمال خٹک کی پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں‘پرویز خٹک

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماءجمال خٹک کی پارٹی میں شمولیت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
اپنے بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ جمال خٹک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اس حوالے سے من گھڑت اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پہلے بھی ملاقاتیں ہوئیں اور آئندہ بھی ہوتی رہیں گے ‘یہاں پر سب ڈرامہ ہے صرف جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو ہم نے کب روکا ہے، رانا ثنا اللہ