مریم نواز

نواز شریف کو چور کہنے والا بڑی چوریاں کرتے پکڑ اگیا‘مریم نواز

ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ، نوازشریف کو چور کہنے والا تاریخ کی سب سے بڑی چوریاں کرتے پکڑا گیاہے۔
پلیئنگ فیلڈ اگر نواز شریف سے مانگتے ہو تو اس نے 11 سال جلاوطنی کاٹی، نوازشریف کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا‘جیل میں اہلیہ کی وفات کی خبر سننا پڑی، کیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو یہ والی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہئے؟
یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے موٹرویز، سڑکوں کے جال بچھائے، نواز شریف نے سی پیک بنایا، آپ نے اپنا مستقبل نوازشریف سے جوڑ دیا ہے، نوازشریف کا سیاسی سفر آسان نہیں تھا
گزشتہ 23 برسوں میں نوازشریف نے ڈھائی سال جیل کاٹی، 11 سال نوازشریف نے جلاوطنی کاٹی‘جب جب فیصلہ عوام کے ہاتھ آیا، عوام نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ کیا، نوازشریف واحد لیڈر ہے آج بھی عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہے،
مریم نواز کا کہنا تھا کا پانامہ جیسا جھوٹا الزام نوازشریف پر لگایا گیا، نوازشریف کو نکال کر جیل میں ڈال دیا گیا، عدالتی نظام میں ناانصافی آسان اور انصاف کرنا مشکل کام ہے، نوازشریف کے لیے بلیک ڈکشنری کا سہارا لیا گیا۔
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ شرم آنی چاہیے نوازشریف کو 7 سال بعد بھی رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے، جو جیل میں اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے، اس کا نام بھی نہیں لینا چاہتی مگر سچ بتانا میری مجبوری ہے۔
جیل میں رہنے والا نوازشریف پر چوری کا الزام لگاتا تھا، اس شخص نے بہت جھوٹ بولے ہیں، اس شخص سے انتقام نوازشریف نہیں اس کے اعمالوں نے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل